ایرانی جوہری معاہدہ سلامتی کونسل کی قردار کے مطابق امید ہے اس کا تحفظ کیا جائیگا :اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اے پی پی+اے ایف پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے شدہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ کیا جائے گا۔یہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق ہے ۔عالمی ذرئع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے دستبردار ہونے بارے صدر ٹرمپ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی معاہدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ہے ۔سابق نائب امریکی وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں میں جوہری معاہدے کی عدم پاسداری سے بداعتمادی کی فضا میں اضافہ ہوگا۔ سربراہ عالمی ایٹمی توانائی بوکیا امانو نے تصدیق کی ایران جوہری ڈیل کی پاسداری کر رہا ہے۔