13 افسر تبدیل‘ کمشنر لاہور کو سیکرٹری انفارمیشن‘ ڈی جی پی آر کا اضافی چارج
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 13 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ سنبل کمشنر لاہور کو سیکرٹری انفارمیشن اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کے اضافی چارج دے دیئے گئے ہیں۔ راجہ جہانگیر انور ایڈیشنل ڈی جی پی آر جن کے پاس سیکرٹری سیکرٹری انفارمیشن کا اضافی چارج تھا کو ایڈیشنل سیکرٹری سی ایم سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ عبدالقیوم تعیناتی کے منتظر تھے کو ایم ڈی پنجاب کریکلم اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ عامر اعجاز اکبر ایم ڈی کریکلم اتھارٹی کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ عائشہ حمید سیٹلمنٹ آفیسر لاہور کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈی جی پنجاب لینڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ محمد ساجد بشیر سیکشن آفیسر اکائونٹ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری بجٹ اینڈ اکائونٹس محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔ شعیب اقبال سید تعیناتی کے منتظر کی خدمات پی اینڈ ڈی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ نجیب اللہ ترین تعیناتی کے منتظر کی خدمات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ فرحان مجتبیٰ سیکشن آفیسر کیبنٹ ون محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کرکے ڈی ایم او راجن پور‘ محمد اسد عباس مگسی تعیناتی کے منتظر کو سیکشن آفیسر آئی اینڈ سی ‘ احسان منیر بھٹی سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر آئی اینڈ سی اور مہوش اظہر چوہدری سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر یوتھ افیر ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔