حکومت نے جیالوں کو گھٹیا پیغام دیا بے نظیر قتل کیس میں سزا یافتہ افسروں کو ترقی دینے کی مذمت کرتے ہیں: بلاول
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزموں کی ترقی اور تقرری کی مذمت کی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے پی پی کے جیالوں کو گھٹیا پیغام دیا۔ سزا یافتہ افسروں کو ترقی دیکر شریف برادران نے گری ہوئی حرکت کی۔ شریف برادران بھٹو اور بے نظیر کی قربانی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوسری طرف بے نظیر بھٹو قتل کیس کے سزا یافتہ پولیس افسروں کو ترقیاں دی جا رہی ہیں سزا یافتہ افسر کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لگا کر مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی۔