• news

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں: سعودی کابینہ

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی کابینہ کا اجلاس فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت ہوا۔ قومی سلامتی امور سمیت دورہ روس‘ علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان کے علاقہ جھل مگسی دھماکے کی مذمت کی گئی۔ سعودی عرب نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن