• news

شہریار علی پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس)آئی او سی ممبر پاکستان سید شاہد علی کے بیٹے سید شہریار علی پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔منتخب عہدیداران میں سید شہریار علی صدر، فاروق عزیز سینئر نائب صدر، مراد اکبر جمیل کامران ، نسیم خان نیازی اور بلال مصطفی نائب صدور، سید فخر علی شاہ سیکرٹری جنرل، حسین بھروانہ ، شفقت نیازی، عدیلہ اکبر اور سید عاقب شیرازی ایسوسی ایٹ سیکرٹری، شیخ مظہر خزانچی منتخب ہوئے۔ مصدق حنیف، ظفر حسین، صنوبر گل اور مس کنول کو ایگزیکٹو ممبر بنایا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر نومنتخب صدر شہریار علی نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں بیس بال کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ کھیل کی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ تمام ممبران اپنے علاقوں سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کوشش کریں۔ اجلاس میں سید خاور شاہ نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب سے حفیظ بھٹی نے نمائندگی کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن