قائداعظم ٹرافی: واپڈا نے اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) قائد اعظم ٹرافی 2017-18ءکے تیسرے راونڈ میں واپڈا نے اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ سوئی سدرن گیس نے لاہور بلیوز کے 291 رنز کی اننگز کے جواب میں 6 وکٹوں پر 355 رنز بنا لیے۔ فواد عالم نے 105 رنز بنائے۔نیشنل بنک کے رمیز راجہ کے 150 کی بدولت پشاور کے 264 رنز کے جواب میں 254 پر ڈھیر ہو گئی۔ پشاور ٹیم نے 3 وکٹوں پر 187 رنز بناکر برتری کو 197 رنز تک پہنچا دیا۔ واپڈا نے اسلام آباد ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ واپڈا کو جیت کےلیے 143 رنز کا ہدف ملا جو چار وکٹوں پر پورا کر لیا۔ سوئی نادرن گیس پہلی اننگز میں 241 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ فیصل آباد ٹیم 173 رنز بنا کو آوٹ ہو گئی۔ سوئی گیس نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 25 رنز بنا کر مجموعی برتری کو 93 رنز تک پہنچا دیا تھا۔ کراچی وائٹس کی ٹیم کے آر ایل کی پہلی اننگز کے 244 رنز کے جواب میں 101 سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ علی شفیق نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔کے آر ایل ٹیم دوسری اننگز میں 97 کے سکور پر آوٹ ہو گئی۔ کراچی وائٹس کو جیت کےلیے 241 رنز کا ہدف ملا‘ 16 پر دو وکٹیں گر گئیں۔ پی ٹی وی نے 9 وکٹوں پر 251 رنز بنا لیے۔ عطا اﷲ نے چھ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ یو بی ایل ٹیم پہلی اننگز میں 361 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، فاٹا ٹیم پہلی اننگز میں 143 پر ڈھیر ہوگئی۔ فالو آن ہونے کے بعد فاٹانے 51 رنز پر تین وکٹیں گنوا دی ۔ لاہور وائٹس کی ٹیم ایچ بی ایل کے 194 رنز کے جواب میں 71 پر ڈھیر ہو گئی ایچ بی ایل دوسری اننگز میں 98 کے سکور پر آوٹ ہو گئی۔ لاہور وائٹس کو جیت کیلئے 222 رنز کا ہدف ملا ‘ ایک وکٹ پر 72 رنز بنا لیے۔