حکمت عملی کا فقدان غلط ٹیم سلیکشن شکست کا سبب بنی : سابق کرکڑز
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے قومی ٹیم کی سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں حکمت عملی کا فقدان تھا جس کی وجہ سے بلے بازوں کو درست انتخاب نہیں کیا گیا تھا۔ سابق ممبر قومی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ کرکٹر کبیر احمد خان کا کہنا تھا کہ شکست کی اصل وجہ کوئی پلاننگ نہیں تھی۔ ہمارے اوپنر دفاعی حکمت عملی کی بجائے اگر بورڈ پر سکور بھی کرتے تو شاید رزلٹ مختلف ہوتا۔ ون ڈے سیریز کےلیے پاکستان ٹیم سری لنکا سے مضبوط ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں پلاننگ کا فقدان تھا ۔ کھلاڑیوں کو وکٹ پر ٹھہرنے کےساتھ ساتھ سکور بورڈ کو بھی چلاتے تو سری لنکن ٹیم کوشکست دے سکتی تھی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر را¶ افتخار انجم کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچ نے ایک سپنر کے اتھ کس وجہ سے تجربہ کیا ہے یہ تو وہی بتا سکتے ہیں۔ دونوں ٹیسٹ میچوں میں پاکستان جیت کی پوزیشن میں آیا تھا لیکن ناقص منصوبہ بندی پر جیت پاکستان ٹیم کا مقدر نہیں بن سکی۔ ٹیسٹ کرکٹرعبدالرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک سپن باولر کی کمی شدت سے محسوس کی گئی ، اگر پاکستان ٹیم دو سپنرز کے ساتھ میدان میں اترتی تو نتائج پاکستان کے حق میں ہونے تھے۔ مگر ایسا نہیں ہوا ۔جس کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ ہی بہتر بتا سکتی ہے۔ پرامید ہوں کہ جب بھی موقع دیا گیا تو پاکستان ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کرونگا۔