• news

ایشیاءجونیئر ہینڈ بال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن نے سا¶تھ اینڈ سنٹرل ایشیا جونیئر ہینڈ بال چیمپین شپ کی میزبانی پاکستان کو دےدی۔ پاکستان آئندہ سال مارچ میں فیصل آباد میں چیمپئن شپ منعقد کروائے گا۔جس میں میزبان پاکستان سمیت بھارت، افغانستان ، بنگلہ دیش، بھوٹان ، مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور یمن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔چیمپین شپ کے دوران انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن پاکستان میں کوچز اور ریفرنسز کا کورس بھی منعقد کروائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن