آئس لینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ 2018کےلئے کو الیفائی کر لیا
لندن (سپورٹس ڈیسک )آئس لینڈ نے بھی فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کے لیے کوالیفائی کر لیا،ملک بھر جشن منایا گیا ۔ وہ ورلڈ کپ کھیلنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔آسٹریلیا نے میچ کے زائد وقت میں شام کے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔میچ مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر تھا ‘زائد وقت میں آسٹریلیانے گول کر کے برتری حاصل کر لی اور شام کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا ۔