آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرا ٹی ٹونٹی ہرا دیا سیریز برابر ‘شائقین کا مہمان ٹیم کی بس پر پتھراﺅ
گواٹھی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیانے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کرتین میچوں کی سیریز کیلئے 119رنز کاہدف دیاجو2وکٹوں پر پورا لیا۔شکست کے بعد بھارتی شائقین آپے سے باہر ہوگئے اور مہمان آسٹریلوی ٹیم کی بس پر حملہ کر دیا ۔ اوپنر ایرون فنچ نے کہا کہ بس پر پتھراﺅ کیا گیا جس کی وجہ سے کھلاڑی خوفزدہ ہو گئے۔،آسٹریلوی اننگز میں موسس ہنری کیوس نے 62اور ٹریوس ہیڈ نے 48 ناقابل شکست رنز بنائے۔آسٹریلوی ٹیم کو پہلانقصان 11رنزپرہواجب ڈیوڈ وارنر 2رنز بناکرپویلین لو ٹ گئے ،13رنز پر ارون فنچ2رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ موسس ہنری کیوس اورر ٹریوس ہیڈنے 109رنزکی ناقابل شکست شراکت داری سے ٹیم کوفتح سے ہمکنار کروا دیا۔بوشن کمار اور جسپریت بمرا نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان کو کھیلنے کاموقع دیا،۔ 8رنز پرروہت شرما8اورکپتان ویرات کوہلی بغیرکوئی رنز بنائے چلتے بنے۔ منیش پانڈے 6رنز بناکر لوٹ گئے ، 27پر چار بڑے کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ہردیک پانڈیااورکلدیپ یادیو نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں33 رنز بنائے، کیدار جادیو کے 27اور ہردیک پانڈیا کے 25رنز نمایاں رہے چھ بلے باز ڈبل فگر میں شامل نہیں ہوسکے۔جیسن بہرینڈروف نے 4‘ اٰیڈم زمپا نے 2،نیتھن کونٹلر نائیل ،اینڈریو ٹائی اور مارک سٹونز نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں کی سیریز میںاب ایک ،ایک سے برابرہو گئی ہے۔