ڈرامہ سیریل ”لال عشق“ کی افتتاحی تقریب
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل ”لال عشق“ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں شوبز کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاءمیں چیئرمین اے ٹی وی چودھری عبدالجبار، پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی یوسف بیگ مرزا، خلیل الرحمان قمر، دلاور ملک، بابر علی، راشد محمود، صدف بھٹی، سامعہ بٹ، ناصر نقوی، خالد بٹ، باسط خان، جاوید اقبال کارٹونسٹ شامل تھے۔ یہ ڈرامہ 14 اکتوبر سے ہر ہفتہ رات 8 بجے پیش کیا جائے گا۔