پاکستان کو امارات میں 10 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست ، سری لنکا کا کلین سویپ
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سری لنکا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دےکر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ کر لیا۔پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں پہلی اور تقریباً 10 سال بعد کسی ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2007 میں پاکستان کو دبئی میں جنوبی افریقہ کےخلاف ایک صفر سے شکست ہوئی تھی۔دبئی میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے 198 رنز پانچ کھلاڑی آو¿ٹ سے دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو فتح مزید 119 رنز درکار تھے۔کپتان سرفراز احمد 68 رنز بنانے کے بعد وکٹ دے بیٹھے جبکہ پانچ رنز کے اضافے سے محمد عامر بھی چلتے بنے۔ اسد شفیق 112 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کو آخری وکٹ کیلئے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا اور 248 پر وہاب ریاض کیچ آﺅٹ ہو گئے۔سری لنکا نے سیریز میں 2-0 سے کلین سوئپ بھی مکمل کر لیا۔سری لنکن اوپننگ بیٹسمین دمتھ کرونارتنے کو 196 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اس کے ساتھ ساتھ انہیں سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں 482رنز اور دوسری میں 96جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 262رنز بنائے تھے ۔ سری لنکا نے پاکستان کوٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرکے عالمی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر دھکیل دیا۔دونوں میچز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر چلی گئی جبکہ چھٹی پوزیشن پر سری لنکا نے قبضہ جمالیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 13اکتوبر سے شروع ہوگا۔پاکستان ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی امارات میں پہچ چکے ہیں ۔