سرفراز احمد، اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ کا 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) دبئی ٹیسٹ مےں اسد شفیق اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ کی 140سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اسد اور سرفراز نے 173رنز کی شراکت داری قائم کی جو چوتھی اننگز میں 52رنز پر5 وکٹیں گرنے کے بعد چھٹی وکٹ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے‘ اس نمبر پر پارٹنر شپ کا قومی 40سالہ پرانا ریکار ڈ بھی توڑا ہے، آصف اقبال اور وسیم راجہ نے1977میں 115رنز کی شراکت قائم کی تھی۔