• news

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

لاہور (سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس)ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کا اعلان کیا اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ”الحمد اللہ۔۔۔ مجھے بیٹی سے نوازا گیا ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ نے پھر مجھ پر رحمت کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ خود کو بہت ہی خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔کامران اکمل کی جانب سے اس اعلان کے بعد قومی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہر کوئی ”ننھی پری“ کی صحت اور لمبی عمر کی دعائیں دے رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن