7 خودکشیاں: گجر پورہ میں نوجوان نے نشہ آور گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
لاہور، فیصل آباد، پنڈی بھٹیاں (نامہ نگاران+ نمائندگان) گھریلو حالات سے تنگ 4 خواتین 7 افراد نے خود کشی کر لی۔ کوٹ خواجہ سعید میں 22 سالہ عمر نے نامعلوم وجوہات پر نشہ آور گولیاں نگل لیں۔ اسے حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ خودکشی معلوم ہوتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے۔ علاوہ ازیں فیصل آبادمیں 32سالہ اعجاز ،30 سالہ وسیم،19 سالہ انیس سالہ کائنات 24 سالہ عروسہ، 18 سالہ آمنہ نے گھریلو حالات سے دلبر داشتہ ہو کر زہر نگل لیا جبکہ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گائوں کوٹ مستہ میں یاسمین بی بی کے ہاں کچھ عرصہ قبل چھٹی بیٹی پیدا ہوئی جس پر اسکا خاوند منشا ناراض تھا اور اسے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے لگا جس سے اس نے دلبرداشتہ ہو کر یاسمین نے نہر جھنگ برانچ میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ریسکیو 1122نے نعش نہر سے نکال کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دی۔