چنیوٹ : روٹھی بیوی نہ مانی، سسرال والوں کے آٹے میں زہر ملا دیا، 2کمسن بھائی جاں بحق ‘ باپ بیٹے کی حالت بھی نازک
چنیوٹ +لالیاں ( نامہ نگار ان ) روٹھی بیوی کو منانے کی ناکامی پر داماد نے سسرال والوں کے آٹے میں زہر ملاد یا، زہریلی روٹیاں کھانے سے دو معصوم بہن بھائی جا ںبحق ہوگئے باپ ،بیٹے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ محمد والا کے علاقہ وچھلکے میں ملزم سرفراز احمد اپنے سسر محمد حنیف کے گھر اپنی روٹھی بیوی نازیہ بی بی کو منانے کیلئے آیا تو ناکامی پر ملز م نے گھر کے آٹے میں زہر ملا دیا اہل خانہ نے جب کھانا کھایا تو 12 سالہ علی رضوان اور اسکی بہن 14 سالہ شبانہ جاںبحق ہو گئیں جبکہ دونوں بچوں کا باپ45 سالہ حنیف اور اسکے 10 سالہ بیٹے علی رضوان کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے سرگودھا ہسپتال پہنچایا گیا۔دونوں بہن بھائی کی نعشیں پورسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ملزم سرفرازاحمد کو 125 چک شمالی سلانوالی سے گرفتار کر لیا اور تھانہ محمد والا پولیس نے حنیف کے بھائی مدعی نواز کی درخواست پر سرفراز اور اسکے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی اپنی بیوی سے گھریلو ناراضگی تھی اور وہ اپنے سسرال اسے منانے آتا جاتا رہتا تھا۔ گزشتہ روز ملزم کمرے میں موبائل چارج کرنے گیا اور آٹے والے مٹکے میں زہر ملا دیا۔ اہل خانہ نے جب کھانے کے ساتھ روٹیاں کھائیں تو یہ واقعہ رونما ہوا بتایا گیاہے کہ ملزم ایک بچے کاباپ ہے، تقریباََ ہے۔