• news

غیرت کے نام پر 5 افراد کے قاتل کی بریت کیلئے درخواست مسترد

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں شیخوپورہ میں ’’ غیر ت کے نام 5 افراد کے قتل کیس‘‘ کی سماعت، عدالت نے بھائی کی بیوی اور چار بیٹیوں کے قاتل اور جیل میں قید سزائے موت کے ملزم شوکت علی عرف شوکی کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔ جسٹس آصف سعید نے کہا معاملہ غیرت کے نام پر قتل کرنے کا ہے، معاملہ عزت کا ہے جس پر دونوں جانب سے پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن