انتخابات کی تیاری شروع، الیکشن کمشن نے مخدوش پولنگ سٹیشنز بہتر بنانے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ صوبوں کو عام انتخابات 2018 کے حوالے سے پولنگ سٹیشنز کی عمارتوں کی حا لت زار کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔ 26 اکتوبر کو پشاور کے ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا تجربہ کیا جائے گا۔ چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو اسلام آباد مدعوکرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔