• news

انسانی حقوق کے معاملہ پر عدالت ازخود نوٹس بھی لے سکتی ہے: جسٹس عظمت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے جنرل منیجر کی جانب سے ملازم خاتون کو ہراساں اور بیہودہ موبائل پیغام بھیجنے سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جی ایم کے آفس جانے پر پابندی ہے تاہم اسے بیک بینیفٹ کے ساتھ تنخواہ ملتی رہے گی، اسے اپنا موبائل محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، عدالت نے قرار دیا کہ خواتین ہراسمنٹ ایکٹ 2010ء آنے کے بعد یہ کیس سپریم کورٹ تک آیا ہے جس میں قانونی نکات ہیں جن کی تشریح ہونا باقی ہے عدالت کیس میں کچھ پیرامیٹرز طے کرے گی جو مستقبل کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت انسانی حقوق کے معاملے پر سوموٹو بھی لے سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن