• news

خیبرپی کے کالج اساتذہ کی ہڑتال، عمران خان کے گھر کے باہر دھرنے کی دھمکی

پشاور(آن لائن) خیبرپی کے کے کالجز کے اساتذہ نے ہڑتال کرتے ہوئے بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کی دھمکی دے دی۔خیبر پی کے کے تمام کالجز کے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تمام نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں معطل کردیں جس کے نتیجے میں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔چیئرمین ایکشن کمیٹی پروفیسر جمشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تمام کالج اساتذہ کے مسائل و مطالبات کو یکسر نظر انداز کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن