امریکہ داعش کا مدگار لڑائی محض دکھا وا ہے: روس
دمشق (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ اے ایف پی ) شام میں روسی لڑاکا طیارہ تباہ ہوگیا روسی وزارت خارجہ کے مطابق عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے تکنیکی خرابی کے باعث گرا عموماً این یو۔ 24طیارے میں 2افراد سوار ہوتے ہیں۔ روسی فوجی ترجمان ایگور کو شنکوف نے بتایا امریکہ نے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں کمی کردی جس کا مقصد دہشتگردوں کو شام میں داخل کرنا ہے تاکہ وہ شامی فوج کیخلاف لڑسکیں۔ عراق سے دہشتگردوں کا آنا تشویشناک، واشنگٹن کی داعش کیخلاف لڑائی دکھاوا ہے،یہ داعش کا مدد گار ہے۔