افغانستان میں جلد وکی پیڈیا کی مفت سروس موبائل فون پر دستیاب ہوگی
کابل(اے ایف پی) افغانستان میں بھی جلد موبائل فون استعمال کرنیوالوں کی وکیپیڈیا تک مفت رسائی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بڑے شہروں میں تقریباً 8ملین افراد کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے جو طالبان اور 2001ء 1996-ء تک نہ ہونے کے برابر تھی۔ اس سلسلے میں ٹیلی کام کمپنی روشن اور ویکیپیڈیا میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں ۔