جعلی لیٹر سے ارکان اسمبلی، حساس ادارے میں بدگمانی پیدا ہوئی: ڈی جی آئی بی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے متنازعہ لسٹ کے بارے میں کہا ہے کہ محکمانہ انکوائری کر لی، کسی آفیسر نے ارکان پارلیمنٹ سے متعلق فہرست جاری نہیں کی۔ ہم نے پیمرا سے پوچھا ہے کہ نجی چینل نے یہ لسٹ کیوں آن ایئر کی؟ جعلی لیٹر کے معاملے پر متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ جعلی لیٹر کے میڈیا پر آنے سے ارکان اسمبلی، ریاست کے حساس ادارے میں بدگمانی پیدا ہوئی۔
ڈی جی آئی بی