• news

حمزہ شہباز سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی و سیاسی امور پر گفتگو

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے لاہور میں امریکہ کی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹروڈو نے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر موجودہ ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل کو مضبوطی اور سیاسی استحکام اہم ترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بالخصوص ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں تعلیم صحت اور عوامی فلاح وبہبود کے دیگر شعبوں میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو سراہا اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوط کو دونوں ممالک کیلئے اہم قرار دیا۔ امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینڈی ٹروڈو نے مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
حمزہ شہباز

ای پیپر-دی نیشن