مہنگائی نہیں معاشی نمو بڑھے گی آئی ایم ایف کے نئے اندازے
نیویارک (صباح نیوز) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے پاکستانی معیشت پر نئے اندازے سامنے آگئے جس کے مطابق معاشی نمو بہتر اور مہنگائی میں اضافہ کم رہے گا جبکہ جاری خسارہ 35 فیصد زائد رہےگا۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے اعشاریوں کا اندازہ 2022 ءتک پیش کیا ہے اور اس سے پہلے رواں سال اپریل میں یہ اعداد جاری کئے گئے تھے۔ عالمی ادارے کے مطابق 2017 ءکے اختتام پر ملکی معاشی نمو 5.27 فیصد رہے گی، معاشی نمو بڑھے گی مگر مہنگائی نہیں۔ اپریل میں معاشی نمو 5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ مہنگائی میں اضافے کی شرح 2017 میں 4.15 فیصد رہے گی جو اپریل کے مقابلے میں 0.15 فیصد کم ہے۔عالمی ادارے نے 2017 ءمیں جاری خسارہ 465 ارب رہنے کے اندازے لگائے ہیں، اپریل میں جاری خسارہ 344 ارب رہنے کے اندازے لگائے گئے تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ تخمینہ اس لئے زیادہ ہے کہ سی پیک منصوبے کی درآمدات بہت زیادہ ہیں۔
آئی ایم ایف