• news

حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ‘ جاتی امرا‘ ماڈل ٹاون کی رہائشگاہوں پر نوٹس چسپاں

اسلام آباد/لاہور (نامہ نگار/سٹاف رپورٹر) نیب نے ایون فیلڈ پراپرٹی سے متعلق ریفرنس میں نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔ نیب لاہور نے عدالتی حکم پر حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لاہور میں ماڈل ٹاﺅن اور جاتی امراءکی رہائش گاہوں پر نوٹس چسپاں کردیئے ہیں۔ نوٹس ایون فیلڈ پراپرٹی کیس میں چسپاں کیے گئے ہیں اور کارروائی حسین نواز اور حسن نوازکی نیب عدالت میں پیش نہ ہونے پرکی جارہی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نوٹسز میں 30روز کے اندر عدالت میں پیشی کاکہا گیا ہے۔
نیب/نوٹسز

ای پیپر-دی نیشن