لندن: کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کا دوسرا سیشن، 7 ہفتے تک ہوگی
لندن (عارف چودھری) سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکے بیٹے حسین نواز بیگم کلثوم نواز کو کیمو تھراپی کے دوسرے سیشن کیلئے ہسپتال لیکر گئے۔ کچھ دیر ہسپتال میں رہے اور پھر گھر چلے گئے۔ بیگم کلثوم کی سات ہفتے تک کیموتھراپی ہوگی، پھر انکے ٹیسٹ ہونگے۔ گزشتہ روز بیگم کلثوم پہلے سے بہتر نظر آئیں پیدل چل کر گاڑی میں پہنچیں۔ علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز کی کیموتھراپی کا پہلا مرحلہ کامیاب ہو گیا ہے، قوم سے دعا¶ں کی اپیل ہے۔ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت دے۔ اللہ ان کو بھی صحت دے اور سب کو صحت دے۔