• news

پنڈت کے ہاتھوں مسلمان گلوکار قتل راجستھان میں کشیدگی پھیل گئی ‘2سو سے زائد مسلمان گھر چھوڑنے پر مجبور

راجستھان (نیٹ نیوز ) بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک پنڈت کے ہاتھوں مسلمان لوک گلوکار کے قتل کے بعد کشیدگی پھیل گئی ، دو سو سے زائد مسلمان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے گاو¿ں ڈنٹل میں پنڈت رمیش سوتھر نے گلوکار احمد خان کو ستائیس ستمبر کو قتل کر دیا۔ احمد بھجن گا رہا تھا کہ پنڈت نے الزام لگایا کہ وہ غلط گا رہا ہے۔ اس بات پر دونوں میں تلخی ہوئی اور پنڈت رمیش اور اس کے ساتھیوں نے احمد کو مار ڈالا۔ واقعے کے بعد گاو¿ں میں کشیدگی پھیل گئی اور خوفزدہ مسلمان جان بچانے کے لئے گھر بار چھوڑ گئے۔ حالات پر قابو پانے کے لئے حکومت نے پیرا ملٹری فورس کے اہلکار گاو¿ں میں تعینات کر دیئے۔ پولیس کے تفتیشی افسر گوروو یادو کے مطابق پنڈت رمیش کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی مفرور ہیں۔
مسلمان قتل

ای پیپر-دی نیشن