• news

اداکارہ نور نے حجاب اوڑھنا شروع کر دیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ نور نے حجاب اوڑھنا شروع کر دیا ہے۔ ان کی شخصیت میں حیرت انگیز تبدیلی کی نئی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئیں، ان کے مداحوں نے انھیں خوب سراہا اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یہ تصاویر مذہبی پروگرام کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی ہیں۔ اداکارہ نور نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں اور اب صرف دینی پروگراموں میں ہی نظر آئیں گی۔سوشل میڈیا پر یہ تصاویر شیئر ہوتے ہی وائرل ہو چکی ہیں اور انھیں ہزاروں لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔ میری زندگی میں اب ایک نیا موڑ آچکا ہے اور اسی لیے میں نے شوبز سے دوری اختیار کر لی ہے۔ اداکارہ نور نے پہلی شادی 2008ءمیں دبئی کے ہندو تاجر وکرم سے کی جو 2010ءمیں ختم ہو گئی۔ نور نے اسی سال فلم ڈائریکٹر فاروق مینگل سے دوسری شادی کی جو صرف 4 ماہ چل سکی اور راہیں جدا ہو گئیں۔ نور نے تیسری شادی عون چودھری سے کی لیکن یہ شادی بھی طلاق پر ہی ختم ہوئی۔ 3 شادیوں کی ناکامی کے بعد نور نے 2015ءمیںاداکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی جو بالاخر علیحدگی پر ختم ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن