احمد پور شرقیہ، آپریشن کے دوران مریضہ کی ویڈیو بنانے والے 2 ملازم برخاست
احمد پورشرقیہ (نمائندہ نوائے وقت) سول ہسپتال احمد پور شرقیہ کے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کی دوران آپریشن ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔ ویڈیو میں ایک خاتون کا آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ دوسری مریضہ چادر اور پردہ کے بغیر پڑی ہوئی ہے۔ ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فوی نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا جس پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور رانا سلیم افضل نے دو ملازم نوکری سے برخاست، ایک ڈاکٹرکے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ واقعہ میں ملوث اوٹی عتیق اور نائب قاصد علی نقی کو نوکری سے فارغ کردیا ہے جبکہ ڈاکٹر شاہد منظور کی خدمات واپس کرکے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کردی ہے۔