• news

انتخابی اصلاحات ایکٹ کے حق میں ووٹ، وزیراعظم، ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) انتخابی اصلاحات ایکٹ کے حق میں ووٹ دینے پر وزیر اعظم اور ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری لا ہور میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ اشتیاق چوہدری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمی نے پانامہ لیکس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا اور عدالتی فیصلے کے بعد آئین کے مطابق وہ اپنی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کی صدارت کیلئے بھی اہل نہیں رہے تاہم (ن) لیگ اور اس کے اتحادیوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بے اثر کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی اور اب انتخابی اصلاحاتی ایکٹ کے ذریعے نواز شریف دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے صدر بن گئے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق انتخابی اصلاحات ایکٹ صرف ایک نااہل شخص کو صدر بنانے کے لیے لایا گیا جو اسلامی تعلیمات اور آئین کی روح کے منافی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن