محسن شاہ نواز رانجھا کو وزیرمملکت پارلیمانی امور اوربیرسٹرعثمان ابراہیم کو وزیرمملکت انسانی حقوق کا قلمدان سونپ دیاگیا ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کو وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور اوربیرسٹرعثمان ابراہیم کو وزیرمملکت برائے انسانی حقوق کے قلمدان سونپ دیئے گئے ،اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ و اضح رہے عثمان ابراہیم سابق وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے کیڈاوروزیرمملکت برائے قانون وانصاف بھی رہ چکے ہیں جبکہ محسن شاہ نوازرانجھا پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رہ چکے ہیں ۔