• news

سی پیک سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، اٹلی کیساتھ تجارت 46 فیصد بڑھ گئی: سرتاج عزیز

اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز نے کہا سی پیک کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت فضا پیدا ہوئی ہے اور پاکستان کی حکومت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کی فضا ہموار کرنے کے لے متعدد اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ بدھ کو ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر سٹیفانو پونٹیکوروہ اور اور سفارت خانے کے تجارتی کونسلر مسٹر رابرٹو پدو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت میں ہونے والے حالیہ 46 فیصد اضافے پر نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ 2016 میں جو منافع 1.3 ارب ڈالر تھا وہ 2017 میں 2.0 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن