دہشت گردی حساب کتاب کی باتیں کرنیوالا امریکہ افغان جنگ میں ہمارے انفراسٹرکچر کے استعمال کا حساب کیوں بھول گیا :اعزاز چوہدری
واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حساب کتاب کی باتیں کرنے والا امر یکہ افغان جنگ میں ہمارے انفراسٹرکچر کے استعمال کا حسا ب کیو ں بھو ل گیا۔ڈپلومیٹ میگزین کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے امریکہ کو سی پیک منصوبہ پر سوچ بدلنے کا مشورہ دیتے ہو ئے کہا سی پیک منصوبہ خوشحالی کی نوید ہے۔ کسی ملک کو منصوبے کو کسی اور نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا آئندہ ایک دو ہفتے میں الگ الگ دورہ پاکستان متوقع ہے۔ انہوں نے پاکستان کے حوالے سے امریکہ کے شکوک وشبہات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔دونوں ملکوں کے روابط میں تیزی آرہی ہے، پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حساب کتاب کی باتیں کرتا ہے، امریکہ نے افغان جنگ میں ہماری بندرگاہ، ہماری سڑکیں، انفراسٹرکچر استعمال کیں لیکن ہم نے کبھی حساب نہیں کیا۔