ساہیوال‘ چنیوٹ‘ حافظ آباد: گھریلو جھگڑے پر نوجوان اور 2 خواتین کی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی
ساہیوال+ چنیوٹ+ حافظ آباد (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑوں پر زہریلی گولیاں نگل کر 2 خواتین اور ایک نوجوان کر خودکشی کرلی۔ ساہیوال کے نواحی گائوں کوڑے شاہ زیریں کے احمد یار کی کاشتکار کی بیوی حفیظاں کا گھریلو مسئلہ پر خاوند سے جھگڑا ہو گیا‘ خاوند نے اسکی بات سے اتفاق نہ کیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر حفیظاں نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ چنیوٹ کے محلہ احمد پورہ میں حالات سے دلبرداشتہ ہوکر 16 سالہ لڑکے فاروق نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ حافظ آباد کے نواحی قصبہ ونیکے تارڑ میں محلہ مصطفی آباد کے زاہد کا اپنی بیوی سے جھگڑا چلا آ رہا تھا جس پر مشتعل ہوکر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔