• news

سٹیل مل کرپشن کیخلاف کیس نیب کو بھجوایا جائے‘ مجلس قائمہ کی سفارش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس اسد عمر کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر سفارش کی گئی ہے کہ پاکستان سٹیل ملز میں کرپشن کے خلاف کیس نیب کو ارسال کر دیا جائے۔ اس سلسلے میں وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر تشویش ظاہر کی پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو پنشن اور تنخواہ بھی ادا نہیں کی جا رہی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن ادا کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن