بنی گالہ میں یار محمد رندکے خلاف دھرنے پر تحریک انصاف کے رہنما نور ڈومر کی رکنیت معطل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے بلوچستان کے صدرکے خلاف بنی گالہ میں دھرنا دینے والے رہنما کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان سے پارٹی رہنما نور محمد ڈومر نے صوبائی صدر یار محمد رند کے رویہ اور غیر آئینی فیصلوں کے خلاف بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا۔