زرداری بری ‘ نوازشریف کو پھنسا دیا‘ سیاسی انتقام نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا: سعد رفیق
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو بری نواز شریف کو پھنسا دیا جاتاہے، سیاسی انتقام نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا ہے، ہم فیصلے پربولیں تو کہا جاتاہے، کہ حملہ آور ہورہے ہیں، منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا، تو معیشت متاثرہوگی، ریلوے نجکاری کو واحد حل سمجھنے والے آکر ریلوے کی کارکردگی اب دیکھ لیں ۔ شیخ رشید تو سیاسی جو کر ہے اس پر بات ہی نہیں کرنا چاہتا،بدھ کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے تحت اب عوام ایکسپریس کی باری تھی،اپ گریڈیشن کے اخراجات ریلوے نے اپنے ایونیو سے ادا کیے ،عوام کو ریلوے کا اچھا اور آرام دہ سفر دے رہے ہیں، مارچ میں خیبر میل کو اپ گریڈ کیا جائے گا، پنڈی کو ہاٹ سیکشن پر ٹرین دسمبر میں بحال کردی جائے گی۔ریلوے میں تبدیلی اور ترقی کے عمل کو میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لائیں گے۔ریلوے کے مالیاتی شعبے میں عارضی انتظامات سے چھٹکارا حاصل کرلیا۔ کوشش ہے کہ اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ریلوے کے منصوبے مکمل کرلیں،ریلوے میں بہتری ہوئی ہے، لیکن اب بھی بہت کام کرنا باقی ہے،ریلوے کی آمدنی میں10گنا اضافہ ہوا ہے،ریلوے کا پہیہ چلایا ہے، بوجھ کم کیاہے، ملک میں 11نئے ریلوے سٹیشنز قائم کیے جارہے ہیں،نجکاری کو واحد حل سمجھنے والے آکر ریلوے کو دیکھیں،ریلوے کے ٹھیکیداری نظام میں اصلاحات کی ہیں، کوشش کرکے ریلوے اراضی پر اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کیوں نہیں آتا۔