• news

کیپٹن صفدر کو اسمبلی میں ایسی تقریر نہیں کرنی چاہئے تھی: رانا ثنا

لاہور (آئی این پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے درست کہا کہ جہاد صرف ریاست کا حق ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی اسمبلی میں ایسی تقریر نہیں ہونی چاہیے تھی، قادیانی خود کو اقلیت ماننے کو تیار نہیں، ہمیں اس موضوع پر بات نہیں کرنی چاہیے، یہ حساس موضوع ہے اور اسے بار بار میڈیا پر زیر بحث نہیں لانا چاہئے، نوازشریف ووٹ اور اداروں کے تقدس کی بات کرتے ہیں ان کی ٹکرائو کی سوچ نہیں ہے، وہ اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے، عدالت کے اندر اور باہر اپنا موقف رکھیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی تقریر کے بعد گھٹیا پوائنٹ سکورنگ ہرگز نہیں کرنی چاہئے۔ میرا ایمان اور عقیدہ (ن) لیگ کے ماتحت نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن