• news

گرمی کی شدید لہر جاری، کراچی :درجہ حرارت 42 ، سبی میں 41 ڈگری رہا

کراچی (خصوصی رپو رٹر)کراچی میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کر دیا، چلچلاتی دھوپ اور گرم ہوا کے تھپیڑوں نے جامعہ کراچی کے طلبہ کوبھی نڈھال کر دیا۔ اس موقع پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ کئی علاقوں میں 12،12 گھنٹوں سے بجلی بند ہے جس نے گرمی کے ستائے لوگوں کو تڑپاکر رکھ دیا ہے۔ آج جمعرات کو بھی ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔ ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے چوراہوں، سڑکوں اور بس سٹاپوں پر فرسٹ رسپانس سینٹر اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ 13 اکتوبر سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی جبکہ اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ ہفتے تک موسم معمول پر آجائیگا۔ دوسری طرف سبی میں بھی پارہ 41 ڈگری تک پہنچ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن