• news

متنازعہ ترمیم کی ذمہ دار حکومت مستعفی ہو جائے‘ یوتھ وطلباءونگز کی اے پی سی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام18 سیاسی جماعتوں کے یوتھ و طلبا ونگز کے سنیئر رہنماﺅں پر مشتمل اے پی سی میں متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی ذمہ دار قومی لٹیروں کی پشت پناہ مسلم لیگ(ن) کی عباسی حکومت فوری مستعفی ہو جائے۔عدلیہ اور فوج کے خلاف منفی میڈیا مہم چلانے والے وزراءکے خلاف آئین سے انحراف اور بغاوت کے مقدمات درج کئے جائیں۔ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ کرپشن ریفرنسز میں ملوث حکمران خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں،ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔یوتھ اے پی سی میں جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ پبلک کرنے سمیت دیگر قرارداد بھی پاس کی گئی۔اے پی سی میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن،مسلم لیگ ق،ایم ایس ایف،جماعت اسلامی،اسلامی جمعیت طلبہ،انجمن طلباءاسلام،امامیہ سٹوڈنٹس فیڈریشن،وحدت یوتھ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن،سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ،ایم کیو ایم یوتھ و دیگر یوتھ و طلباءتنظیمات نے شرکت کی۔اے پی سی میں شریک طلبہ و یوتھ رہنماﺅں نے جھوٹے کو پارٹی صدر بنانے کےلئے ترمیم کی منظوری کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دیا اور کہا کہ ایسا کر کے لولی لنگڑی جمہوریت کا منہ کالا کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن