• news

آئین کی پامالی پر سپریم کورٹ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے:آفتاب لودھی

لاہور(خصوصی رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے آئینی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئین کی پامالی پر سپریم کورٹ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ گزشتہ روز تحریک کی آئینی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا قانون تبدیل کرنے کی سازش کی تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ ان عوامل کو آ شکارا کیا جا سکے جن کی وجہ سے اتنا قبیح فیصلہ کیا گیا۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے کہاکہ قوم ورطہ¿ حیرت میں ہے کہ سپریم کورٹ کے نااہل قرار شدہ کیسے پھرسے اہل ہو گے اور ایسا ہونے سے احتساب گویا خواب بن گیا۔

ای پیپر-دی نیشن