• news

رائیونڈ میں صاف پانی کی عدم فراہمی اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن میںکروڑوں کا نقصان پہنچانے کے خلاف تحریک انصاف کی 2تحاریک التواءجمع

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی ہے جس میں رائیونڈ کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا نہ ہونے کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے تحریک جمع کرانےوالے شعیب صدیقی نے کہاکہ سرکاری نلکوں سے سیوریج زدہ پانی آ رہا ہے جو نہانے ،کھانا پکانے اور وضو کرنے کے بھی قابل نہیںتحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں سفارشی افسروں کو لگا کر قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کےخلاف اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی۔

ای پیپر-دی نیشن