صدر نظریہ پاکستان فورم آزاد جموں وکشمیر مولانا محمد شفیع جوش کی آزادکشمیر روانگی
لاہور (پ ر) صدر نظریہ پاکستان فورم آزادجموں وکشمیر سابق ممبر قانون ساز اسمبلی مولانا محمدشفیع جوش آزادکشمیر کے اضلاع میرپور‘ کوٹلی کے دورہ پر لاہور سے روانہ ہوگئے۔ اس دوران وہ آزاد کشمیر میں ”پاکستان پائندہ کانفرنس“ کے انعقاد وانتظامات کے سلسلے میں رابطہ مہم پر ہوں گے۔2سال قبل میرپور میں کانفرنس کے موقع پر دوران خطاب آزادکشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثاراحمد خاں نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ یہ کانفرنس ہوگی تو اس کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔