• news

راولپنڈی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی

راولپنڈی(نوائے وقت نیوز) پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر راولپنڈی کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے راولپنڈی آنے والی گاڑی کو پولیس نے پشاور موٹر وے پر روکا تو اس کا ڈرائیور گاڑی سے اتر کر فرار ہوگیا۔ گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں 90 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی مزمل نامی نوشہرہ کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ پولیس نے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ جس شخص کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے اس کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن