• news

مجھے نااہل کیوں کیا جائیگا‘ ایسا ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا‘ کرپٹ مافیا کا پیچھا نہیں : عمران

اسلام آباد (آئی این پی+ اے این این+ آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے شریف خاندان کو لوٹی دولت کا برطانیہ میں بھی حساب دینا ہوگا، شریف خاندان کے لیے لوٹ مار کی دولت بچانا آسان نہیں، برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ 2017 نافذ ہوچکا۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں شریف خاندان کو پیغام میں کہا کہ شریف خاندان کو لوٹی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہوگا۔ برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ 2017 نافذ ہوچکا ہے۔ شریف فیملی کے لیے لوٹ مار کی دولت بچانا آسان نہیں۔ شریف خاندان کو لوٹ کھسوٹ کا حساب برطانوی حکام کو بھی دینا ہوگا۔ پاکستان سے بھاگ کر برطانیہ گئے وہاں بھی پکڑے جائیں گے۔ اے این این کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا مجھے الیکشن کمشن اور سپریم کورٹ سے نااہل کرانا چاہتے ہیں، مجھے نا اہل کیا گیا تو میں ان کی طرح کیوں نکالا کا ڈھونڈرا نہیں پیٹوں گا بلکہ میں پارٹی سربراہی اور سیاست ہی چھوڑ دوں گا مگر نااہل ہونے کے باوجود کرپٹ مافیا کا پیچھا کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑوں گا۔ الیکشن کمشن صرف شفاف انتخابات کے لئے بنتا ہے، آصف زرداری اور نواز شریف دونوں کرپشن کے بادشاہ ہیں، یہ اپنے اقتدار کے لئے مجھے سپریم کورٹ اور الیکشن کمشن سے نااہل کرانا چاہتے ہیں، حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو اپنا یہ شوق بھی پورا کرلے، میں نااہل ہونے کے باوجود ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ آن لائن کے مطابق عمران خان نے کہا مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، پارٹی صدارت کروں گا نہ احتجاج کروں گا، میں نے منی لانڈرنگ کی نہ اثاثے چھپائے، مجھے نااہل کیوں کیا جائیگا؟۔ مجھے کس الزام پر نااہل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا میں نااہل ہو بھی گیا تو کرپٹ مافیا کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ الیکشن کمشن کے وارنٹ گرفتاری کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ الیکشن کمشن نے دھاندلی پر ایکشن نہیں لیا۔ مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرے۔ خواجہ آصف میں وزیر خارجہ بننے کی صلاحیت ہی نہیں۔ نیوز لیکس پر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، وزراءکے ناموں پر آئی بی کی رپورٹ بالکل درست ہے۔ آئی این پی کے مطابق عمران خان نے کہا سٹیل مل پچھلے دو سال سے بند ہے، لوگوں کو تنخواہ نہیں مل رہی، شہباز شریف نے پولیس میں تبدیلی لانے کی بجائے ان کی وردی تبدیل کر دی، عدلیہ کے خلاف بولنے والوں پر توہین عدالت نہیں لگی، نواز شریف اور ان کے خاندان کا وی آئی پی احتساب ہو رہا ہے، یہ نیب پر دبا¶ ڈال رہے ہیں۔

عمران خان

ای پیپر-دی نیشن