• news

لندن: کلثوم نواز گھر منتقل، عوام صحت کیلئے دعا کریں: حسین نواز، توجہ اہلیہ کے علاج پر ہے 12اکتوبر پر بعد میں بات کرینگے: نوازشریف

لندن (عارف چودھری+ نوائے وقت رپورٹ) بیگم کلثوم نواز کیموتھراپی کا دوسرا سیشن مکمل ہونے کے بعد ہسپتال سے واپس گھر پہنچ گئیں۔ ان کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ علاج کیلئے ہسپتال آنا جانا رہے گا۔ انہوں نے پھر عوام سے والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ میری تمام توجہ کلثوم نواز کے علاج پر ہے۔ اہلیہ کے علاج کیلئے آیا ہوں، 12اکتوبر پر بعد میں بات کریں گے۔ ادھر سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق پچھلے تین دن سے لندن میں تھے انہوں نے سینٹ پیٹرز برگ جاکر کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق وہ نوازشریف کا خصوصی پیغام لے کر واپس پاکستان روانہ ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن