• news

مشرف کے اقتدار پر قبضے کیخلاف یوم سیاہ لاہور میں مسلم لیگ ن کی کوئی تقریب نہیں ہوئی

لاہور (خصوصی رپورٹر) 12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف کی حکومت کے جنرل مشرف اور ان کے ساتھی جرنیلوں کی طرف سے خاتمے پر مسلم لیگ ن نے 12 اکتوبر 1999 کو یوم سیاہ کے طور پر منایا تھا۔ اس کے بعد ہر سال مسلم لیگ ن 12 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی رہی ہے۔ تاہم اس برس پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی، صوبائی یا لاہور تنظیم نے 12 اکتوبر کو نہ یوم سیاہ کے طور پر منایا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی مذمتی تقریب رکھی۔ نیوز ایجنسیوں کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر مسلم لیگ ن کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ تقریبات میں فوجی ڈکٹیٹر کی جانب سے اقتدار پر قبضے کی پرزور مذمت کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 12 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد میں کہا گیا 12 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
یوم سیاہ

ای پیپر-دی نیشن