• news

کراچی کے بعد لاہور میں بھی خواتین پر حملے کرنے والا چھرا مار گروپ سرگرم ہو گیا ہے۔ چوہنگ کے علاقے میں چھرا مار گروپ نے سعودی پلٹ 45سالہ خاتون کوزخمی کر دیا

لاہور (نامہ نگار)کراچی کے بعد لاہور میں بھی خواتین پر حملے کرنے والا چھرا مار گروپ سرگرم ہو گیا ہے۔ چوہنگ کے علاقے میں چھرا مار گروپ نے سعودی پلٹ 45سالہ خاتون کوزخمی کر دیا جبکہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرارہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چوہنگ کے علاقہ ازمیر ٹائون ،جی بلاک میں مقیم عبدالستار نامی شہری کے گھر بیرون ملک سے آئی 45 سالہ خاتون گھر کے باہر واک کر رہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار نامعلوم شخص اس کے قریب سے گزرا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کے قریب چھری کا وار کر کے اسے زخمی کرنے دیا اور فرار ہو گیا ہے۔ ازمیر ٹائون کے سکیورٹی گارڈ نے تھانے کے نمبر پر فون کر کے پولیس کو واقعہ سے آگاہ کیا۔ واقعہ علم میں آنے پر سوسائٹی کی انتظامیہ کی جانب سے خاتون کو ایک فرار ہوتے ہوئے موٹر سائیکل سوار شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی۔ جس میں خاتون نے ملزم کی شناخت کرلی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام متا ثرہ خاتون کے گھر پہنچے تو خاتون نے بتایا کہ وہ تین روز قبل سعودی عرب سے وطن واپس آئی ہے۔ وہ صبح کی سیر کرنے کے لئے گئی تو اچانک اس کے قریب سے ایک موٹرسائیکل تیزی سے گزری۔ جس کے بعد وہ زخمی ہو گئی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کو شبہ ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے اسے چھری مار کر زخمی کیا ہے۔ پولیس نے خاتون سے کارروائی کے لئے درخواست طلب کی مگر خاتون نے کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔ خاتون ہسپتال بھی نہیں گئی، اس کی ٹانگ کے پاس کٹ لگا تھا۔

چھرا مار گروپ

ای پیپر-دی نیشن