• news

حکومت جان بوجھ کر قادیانیوں کو فیور دے رہی ہے: سراج الحق

راولپنڈی ( صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ آئین میں غیرمسلم قراردیے گئے قادیانیوں کوفیوردے رہی ہے لیکن پاکستان کے کروڑوں عاشقان مصطفےﷺایسی کسی بھی سازش کوناکام بنادیں گے جماعت اسلامی،تحفظ ناموس رسالت ﷺکے قوانین میں کسی نقطے کی تبدیلی بھی برداشت نہیں کرے گی ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ہنگامی دورے کے دوران راولپنڈی پہنچنے پر بحریہ ٹائون میں کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ شمس الرحمن سواتی ودیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔ امیرجماعت نے اس موقع پر نائب امیرزون خالدمرزاکے بھائی کے قتل پر ان سے اظہارافسوس اوردعائے مغفرت بھی کی ۔سینٹرسراج الحق نے کہاکہ ظلم کے نظام میں عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں ظلم کے خاتمے کیلئے نوجوان جماعت اسلامی کی جانب تیزی سے متوجہ ہورہے ہیں ہماری ترجیح اس ملک میں اسلامی نظام کا قیام ہے ،ہم نوجوانوں کوقومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے انھیں صوبائی او رقومی الیکشن کے امیداواران کے طور پر عوام کے سامنے پیش کررہے ہیں ،اس گلے سڑے کرپٹ نظام کوتبدیل کرنے کیلئے قوم کوبڑی جدوجہد کرنا ہوگی۔انھوں نے کہاکہ کارکنان عوامی رابطہ مہم کوتیزترکریں او رعوام کو جماعت اسلامی کا اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان ایجنڈا پہنچائیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کارکنان عام انتخابات کی تیاریوں کوتیزترکریں ہم اس ملک میں غربت اورجہالت کے مقابلے میں خوشحالی لاناچاہتے ہیں قوم کرپٹ مافیا پرنظررکھے۔

ای پیپر-دی نیشن